عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے

 لاہور /پاکستانی کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حسن علی کے بعد اب عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے، عماد وسیم نے برطانوی نڑاد پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عماد وسیم برطانوی نڑاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جب کہ آل راؤنڈر کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔