علی گڑھ //علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کووِڈ 19-سے تحفظ کے لیے پروٹیکشن باکس تیار کیا ہے ۔مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ذاکر حسین کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دو اساتذہ نے مل کر کووِڈ19 -(covid-19) سے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر صحت خدمات سے متعلق عملہ کے تحفظ کے لیے نہایت کم خرچ میں تیار ہونے والا انفیکشن پروٹیکشن باکس تیار کیا ہے ۔جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے انیستھیسیالوجی شعبہ کی ڈاکٹر شہانہ علی اور میکانیکل انجینئرنگ شعبہ کے ڈاکٹر یاسر رفعت نے مل کر یہ پروٹیکشن باکس تیارکیا ہے۔ ڈاکٹر شہانہ نے بتایا کہ یہ باکس ڈاکٹروں اور نرسوں کو تحفظ کا ایک اور گھیرا فراہم کرے گا اور وہ لوگ جو کووِڈ 19 (covid-19)کے مریضوں کے علاج سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں ان کی اس مہلک مرض کی تعدی سے حفاظت ہوگی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے طبی عملہ کیلئے حفاظتی باکس تیار کیا
