علی محمد ساگر 20جون کو پونچھ میں کارکنوں سے خطاب کرینگے :جان

 
پونچھ//نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر اور صوبائی یوتھ صدر اعجاز احمد جان نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر پونچھ میں 20جون پونچھ میں پارٹی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرینگے ۔اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این سی لیڈر نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے ریاستی جنرل سیکرٹری ڈاک بنگلہ پونچھ میں نیشنل کانفرنس کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کر کے پارٹی کو زمین کو مزید مضبوط کرنے کیلئے احتیاطی اقدامات کے سلسلہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔۔ انہوں نے تمام پارٹی کارکنان اور لیڈران سے اپیل کی کہ وہ اس دن جوق در جوق ڈاک بنگلہ پونچھ پہنچ کر نیشنل کانفرنس کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں ۔ واضح رہے کے پارلیمانی انتخابات میں کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی شاندار جیت کے بعد پارٹی کارکنوں کا حوصلے بلند ہیں ۔پارٹی لیڈران نے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پرمضبوط کرنے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کریں ۔