علی جان روڑ پر مشکوک بیگ نے سنسنی پھیلادی

سرینگر/شیرکشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے نزدیک ڈاکٹر علی جان روڑ پر جمعہ کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سڑک کے بیچ و بیچ ایک مشکوک بیگ پایا گیا تاہم بعد میں بیگ سے کچھ کپڑے اور کھانے کیلئے استعمال ہونے والے برتن بر آمدہوئے ۔ سکمز صورہ کے نزدیک ڈاکٹر علی جان روڈ پر صبح ایک مشکوک بیگ کی موجودگی کے بعد پولیس کی ٹیم جائے وارات پر پہنچی جس کے بعد انہوں نے سڑک پر جانے والے ٹریفک کو کچھ دیر تک روک دیا اور بم ڈسپوزل اسکارڈکو طلب کر لیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جونہی بم ڈسپوزل اسکارڈ کو جائے واقع پر طلب کیا گیا تو انہوںنے بیگ کو اپنی تحویل میں لیا جس کے بعد بیگ کی تلاشی کے دوران وہاں سے کچھ کپڑے اور پریشر کوکر بر آمد کر لیا گیا ۔ بیگ میں کپڑے اور کھانے کیلئے استعمال کردہ چیزوں کی موجودگی کے بعد سڑک پر دوبارہ سے ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی اور حالات دوبارہ معمول پر آئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد بیگ سے کپڑے ملے ۔