علیل ملک کیساتھ ‘ناروا سلوک’ کیخلاف مزاحمتی قیادت کی کل کیلئے ہڑتال کال

سرینگر/ علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سوموار کو منگل کیلئے کشمیر بندھ کی اپیل کی۔

یہ ہڑتال اپیل این آئی اے اور ای ڈی کے ہاتھوں متعدد کشمیری لیڈران و کارکنان کو گرفتار اورمزاحمتی قائدین و تاجروں کو سمن جاری کرنے کیخلاف بطور احتجاج دی گئی ہے۔

مزاحمتی قیادت نے اپنے ایک بیان میں محمد یاسین ملک کے ساتھ این آئی اے کے ''ناروا سلوک'' کیخلاف منگل کو مکمل احتجاجی ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حالت انتہائی خراب ہے اور حکام اُن کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔

ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ملک کی حراست کے دوران بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔