علیحدگی پسندوں کی کال پر کشمیر میں ہڑتال سے معمولات متاثر

سرینگر/وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی اپیل پر جمعرات کو ہڑتال کی اپیل کے پیش نظر معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

یہ ہڑتال لوک سبھا انتخابات اور علیحدگی پسندوں کیخلاف این آئی اے کارروائیوں کیخلاف احتجاج کے طور کی جارہی ہے۔

سرینگر اور وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دکانیں بند ہیں جبکہ سرکاری دفاتر میں ملازمین بھی کم تعداد میں حاضر ہیں کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔

حکام نے بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروس بھی ''احتیاطی'' طور معطل رکھی ہے۔