علمدارعدم نے عالمی شعری نشست میں ریاست کی نمائندگی کی

نئی دہلی //شناخت نامی ادبی ثقافتی اور سماجی تنظیم نے ہفت روزہ اخبار تہذیب ہند کے اشتراک سے نئی دہلی میںمنعقدہ تین روزہ جشنِ ادب کے دوران جموں وکشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزکے کلچرل افسر راجوری پونچھ علمدار عدم نے بحیثیت شاعر جموں وکشمیرکی نمائندگی کی۔اس دوران علمدارعدم کے اعزاز و تکریم میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا جس میںدبئی سے سید فرحان وستی، کینیڈا، امریکہ اور یورپ سے آئے ہوئے شعرائے کرام کے علاوہ  جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے اساتذہ کے علاوہ طلاب اور قومی و بین الاقوامی سطح کے اہل زوق حضرات موجود تھے ۔اس دوران شعراکرام نے علمدارعدم کے کلام پر انھیں داد و تحسین سے نوازا اور یہ خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کی فطری شاعری کی ہر اعتبار سے فروغ ملنا لازمی ہے۔