علاقائی دیہاتی بنک

 سرینگر//علاقائی دیہاتی بینک آفیسرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بینک کے انتظامی امور میں کنبہ پروری اورملازمین کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف ایسوسی ایشن کی طرف سے 27مارچ 2017کو وزیر باغ سرینگر میں صدر دفتر پر احتجاج کی قیادت کرنے والے علاقائی دیہاتی بینک آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدرکو نوکری سے معطل کردیا گیاہے ۔27مارچ کو وزیر باغ میں صدر دفتر پر دھرنے کے دوران بینک منتظمین کی طرف سے بینک کی طرف سے حاصل کئے گئے فوائد اور 38سال میں بینک عملے کی انتھک محنت کے نتیجے میں حاصل کی گئی شہرت کوبرقرار رکھنے میںمنتظمین کی عدم دلچسپی کی بھی مذمت کی گئی۔ اس موقعہ پر مقررین نے پچھلے دوسال میں بینک سے سبکدوش ہونے والے افسران اور عملے کی حالت زار یا بینک سے چند دنوں میں سبکدوش ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی صرف انکا سبکدوشی کے بعد ملنے والی رقومات سے محروم کرنا ہے۔ دھر نے پر بیٹھے ملازمین نے بینک کے تمام معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جو معاملات پچھلے دو سال کے دوران بینک میں پیش آئے ہیں۔ادھر بینک انتظامیہ نے تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر کو معطل کردیا ہے۔