عشمقام میں موٹر سائیکل سوار فورسز گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

عارف بلوچ
اننت ناگ//عشمقام اننت ناگ میں ہفتہ کو ایک 45سالہ موٹر سائیکل سوار مبینہ طور پر نیم فوجی گاڑی کی ٹکر سے لقمہ اجل بن گیا ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کی ایک گاڑی نے عشمقام میں پرانے پولیس اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بلال احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن لتروعشمقام شدید زخمی ہوگیا ۔ اسے علاج و معالجے کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ مقامی لوگوں نے واقعہ پر احتجاج کیا اور سی آر پی ایف ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرنے اور پرانے پولیس اسٹیشن کے قریب کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔