تھنہ منڈی // گزشتہ روز انجمن اردو صحافت جموں و کشمیر کے سابقہ نائب صدر اور کشمیر عظمیٰ سے منسلک صحافی عشرت حسین بٹ کے والد نسبتی ممتاز حسین مختصر علالت کے بعد اپنا سفر زندگی مکمل کر کے مالک حقیقی سے جاملے۔ ان کی وفات پر صحافتی طبقہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔اس سلسلہ میں تھنہ منڈی کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر عمران خان کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں مختلف اخبارات اور نیوز چینلوں سے وابستہ افراد نے شرکت کر کے عشرت حسین بٹ و دیگر اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ تھنہ منڈی کی تمام صحافی برادری کے علاوہ دیگر کئی ایک سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت نشینی کی دعا کی ہے۔ پریس کونسل تھنہ منڈی کے صدر عمران خان، نائب صدر نثار خان، ترجمان راحیل گنائی، صلاح کار جہانگیر خان، خزانچی ماجد میر، جنرل سیکریٹری جاوید نظیرخان، سیکریٹری عظمیٰ یاسمین اور شارخ میر، اور کنوینیر سید منظر علی شاہ کے علاوہ دیگر کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی سوگوار خاندان بالخصوص عشرت حسین بٹ کے ساتھ دلی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی حتمی بخش و مغفرت اور جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔