عسر ڈوڈہ میں پوشن پروجیکٹ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا

 عظمیٰ نیوز سروس

ڈوڈہ//فلاحی اسکیموں کو تقویت دینے کے لئے ایک فعال اقدام کے طورپر پوشن پروجیکٹ ڈوڈہ کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر پرمجیت سنگھ نے دوسرے دن پوشن پروجیکٹ کا عسر میں جاری اقدامات کا ایک جامع جائزہ لیا گیا۔ جائزے میں مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں (CSS) کے نفاذ کا بغور جائزہ لیا گیا۔پرمجیت سنگھ نے پوشن پروجیکٹ عسر کے اندر 08 نو تعینات معاونین (AWHs) کوآرڈر سونپے۔ یہ قدم فلاحی اسکیموں کے نفاذ کو تقویت دینے اور نچلی سطح پر ان کے بغیر کسی رکاوٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔بہترین نتائج کو یقینی بنانے کے لئے سپروائزرز اور سنگینیوں سمیت اسٹیک ہولڈرز کو اپنے کردار کو مستعدی سے انجام دینے کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں ۔ نثار حسین چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر (CDPO)عسرنے ڈپی او کو یقین دلایا کہ وہ تمام اسکیموں کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کریں گے اور کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کو فوری طور پر دور کریں گے۔