اشتیاق ملک
ڈوڈہ//ڈوڈہ پولیس نے ٹریفک چیکنگ کے دوران اؤورلوڈنگ، تیزرفتاری و بناء دستاویزات پر 10 گاڑیوں کو ضبط کرکے 85 کا چالان کیا ہے اور اسطرح سے پچھلے روز میں ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و بھلیسہ و عسر میں لگائے گئے ٹریفک ناکوں پر پولیس نے 8 ایف آئی آر درج کرکے 43 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے اور 410 کا چالان کرکے ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے گذشتہ دنوں ترنگل عسر میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ کے بعد ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ٹریفک چیکنگ میں تیزی لاتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں و بناء دستاویزات کے کمرشل گاڑیوں پر شکنجہ کستے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں کا چالان و درجنوں گاڑیاں ضبط کیں ہیں۔اسی مہم کو جاری رکھتے ہوئے آج چوتھے روز ضلع بھر میں پولیس نے دس مزید گاڑیوں کو ضبط کر کے 85 گاڑیوں کا چالان کیا ہے۔ادھرکشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر ترنگل عسر کے نزدیک پیش المناک سڑک حادثہ کے سیول و پولیس انتظامیہ حرکت میں آئی ہے اور ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں و بناء دستاویزات کے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت سینکڑوں گاڑیوں کا چالان کیا ہے اور درجنوں ایف آئی آر درج کرکے ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ بھی وصول کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ کی ہدایات پر اے آر ٹی او کی نگرانی و مجسٹریٹس کی موجودگی میں ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ و عسر کی سبھی رابطہ سڑکوں پر ٹریفک چیکنگ میں تیزی لاتے ہوئے ناکارہ گاڑیوں، بناء روٹ پرمٹ، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ و فیٹنس کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ اؤورلوڈنگ، تیز رفتاری و گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 207،52/177، 190موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی 13500 روپے جرمانہ وصول کرکے ایک ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنے کے لئے کمیٹی کو روانہ کیا گیا ہے۔
کمرشل گاڑیوں، بسوں و منی بسوں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے
آر سی، روٹ پرمٹ، انشورنس، فٹنس و لائسنس کی تفصیل چسپاں کرنے کی ہدایت، 15 دنوں کی مہلت
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ضلع میں بہتر ٹریفک نظام بنانے و اؤورلوڈنگ، تیز رفتاری و دیگر ٹریفک کی خلاف ورزیوں میں کمی لانے کے لئے اے آر ٹی او ڈوڈہ نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر سبھی کمرشل گاڑیوں باالخصوص بسوں و منی بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے، پی سی آر و ٹریفک پولیس کے نمبرات، ڈرائیونگ لائسنس و رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تفصیلات چسپاں کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔منی بس یونین و بس ایسوسی ایشن کے صدور کے نام اے آر ٹی او ڈوڈہ کی جانب سے جاری خط میں 18 نومبر کو ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ میں میں ہوئے اہم فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ڈوڈہ ضلع کی سبھی شہر و گام میں چلنے والی مسافر گاڑیوں باالخصوص بسوں و منی بسوں میں 15 دنوں کے اندر اندر سی سی ٹی وی نصب کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔اے آر ٹی او ڈوڈہ کی جانب سے جاری ایک اور حکمنامہ میں سبھی بسوںو منی بسوں میں سینٹرل موٹر وہیکل ایکٹ 1989 رول 104 صاف نظر کے لئے ریٹرو ریفلکیٹنگ ٹیپ لگانے و ڈرائیور کی کھڑکی کی طرف سے گاڑی سے جڑی تمام تفصیلات بشمول ڈرائیونگ لائسنس نمبر، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ روٹ پرمٹ و فٹنس کی جانکاری چسپاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکمنامہ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
کشتواڑ میںنومبر تک 814 گاڑیوں کے چالان، 23 لائسنس منسوخ
ہ 12 روٹ پرمٹ اور 8 رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی کالعدم،26.50لاکھ روپے کا جرمانہ وصول
عاصف بٹ
ضلع ڈوڈہ کے عسر علاقے میں رونما ہوئے سڑک حادثے کے بعد پولیس و متعلقہ محکمہ بڑے پیمانے پر متحرک ہوگیا ہے اور خلاف ورزی کرنیوالے ڈارئیوروں کیخلاف کاروائی انجام دی جارہی ہے۔ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے بھی کئی گاڑیوں کے چالانے کئے اور متعدد گاڑیوں کو ضبط کیا جبکہ کچھ کو وارننگ دی کہ جلدازجلد وہ اپنی گاڑیوں کے کاغذات درست کریںاور اپنی گاڑیوں کو بہتر بنائیں۔ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر آزاد حسین بٹ نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے امسال اپریل سے پندرہ نومبر تک ضلع میں814 گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ 23 لائسنس کو منسوخ بھی کیاگیاوہیں 12 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرکے8 گاڑیوں کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ منسوخ کی گئی۔ ابتک محکمہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے26لاکھ پچاس ہزار جرمانہ بھی وصولا۔محکمہ ہفتے میں چار روز ڈرائیو چلاتاہے اور خلاف ورزی کے مرتب ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی عمل میں لاتاہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی ٹرایل کے طور پر چار بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے چلائے جارہے ہیں جسکے بعد مزید بسوں میںکیمرے لگائے جائیںگے تاکہ اوورلوڈونگ پر قابو پاجاسکے اور ان پر کڑی نظررکھی جائے۔انکاکہناتھا کہ پولیس نے بھی اب نیا طریقہ کار تیزرفتاری پر قابو پانے کیلئے اپنایا ہے ۔اب کشتواڑ سے جموں جانے والی گاڑی کو ا پرچی دی جائے گی جس پر شالیمار ناکہ کراس کرنے کا ٹائم درج ہوگا اور وہ گاڑی کتنے وقت میں ٹھاٹھری ناکہ کراس کرے اور وہاں اس پرچی کو جمع کیاجائیگا جسے اسکی تیزرفتاری کا پتہ چل سکے گا۔انکاکہناتھا کہ انکا مقصد لوگوں کی جان کا تحفظ ہے اور اسکے لئے اوورلوڈنگ ، تیزرفتاری کرنے والوں پر سخت کاروائی ہوگی ۔