عسر بٹوت جنگلات میں مسلح تصادم کا آغاز کشتواڑ ، ڈوڈہ اور اننت ناگ میں آپریشن جاری، شمالی کمان سربراہ کا چناب وادی کا دورہ

 سمت بھارگو

جموں // بٹوت ڈوڈہ شاہراہ پرعسر کے مقام سے بہت دور جنگلاتی علاقے میں ملی ٹینٹوں اور فوج کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔ذرائع نے کہا “مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، بٹوت ڈوڈہ شاہراہ پر واقع عسر کی جگہ سے دائیں طرف جنگل کی طرف جانے والے روڑ پر دو گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد جو وسیع جنگلاتی علاقہ آتا ہے، میں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔نائٹ کارپس نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ مخصوص اطلاع ملنے کے بعد کہ اس علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت ہے، 48آر آر اور پولیس نے مشترکہ طور پر تلاشیکارروائی شروع کی۔ ذرائع نے بتایا کہ قریب 7بجے طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ملی ٹینٹوں کیساتھ رابطہ قائم ہو گیا ہے اور انکے خلاف کارروائی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 9بجے تک وقفے وقفے سے اکا دکا فائرہوتا رہا لیکن فوری طور پردونوں طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ذرائع نے کہا کہ یہ جنگلاتی علاقہ مرمت ڈوڈہ کیساتھ ملتا ہے اور شاہراہ سے بہت دور ہے۔
اننت ناگ /کشتواڑ
سیکورٹی فورسز نے منگل کو کوکر ناگ اننت ناگ ضلع کے گھنے جنگلات میں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی مہم جاری رکھی جہاں ہفتہ کو ایک تصادم میں دو فوجیوں اور ایک شہری کی ہلاکتیںہوئی تھیں۔سنیچر کی شام سے ملی ٹینٹوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے جنگلوں میں چھپے ہوئے جنگجوں کا پتہ لگانے کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔بردی نے سری نگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا، اننت ناگ میں تلاشی مہم ابھی جاری ہے اور ابھی تک اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب معلومات پر اس طرح کی کارروائی کی جا رہی ہے۔آئی جی پی نے کہا، “سیکورٹی فورسزچوکسی کے ساتھ تلاشی آپریشن کر رہی ہیں۔”انہوں نے کہا”ملی ٹینٹ ایک ناخوشگوار صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،” ،مخالفین کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی سیٹ اپ کو میٹر یا ٹون اپ کیا جا رہا ہے”۔ادھرجموں خطہ کے ڈوڈہ بھدرواہ میں بھی تلاشی عمل بڑھا دیا گیا ہے کیونکہ اننت ناگ کا جنگلاتی علاقہ اس علاقے کے قریب ہے جہاںمسلح جھڑپ ہوئی تھی۔پولیس کو شبہ ہے کہ تین سے چار غیر ملکی ملی ٹینٹوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہفتہ کے روز سے جنگلاتی علاقے میںمحصور ہیں۔ادھرشمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے منگل کو چناب وادی میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ جنرل کمار نے ڈوڈہ اور کشتواڑ میں ڈیلٹا فورس کے آگے والے مقامات کا دورہ کیا اور تمام رینکوں کو آنے والے واقعات کے لیے سیکورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن کی تیز رفتاری برقرار رکھنے کی تاکید کی، ، فوج کی شمالی کمان نے X پر پوسٹ کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل کمارنے علاقے میں اضافی فورسز کی تعیناتی کے اختیارات کا جائزہ لیا اور جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا۔”