عرس مبارک حضرت سید میر محمد ہمدان ؒ عقیدت کے ساتھ منایا گیا| جمعیت ہمدانیہ اورحقانی ٹرسٹ کی عوام کو مبارکباد

سرینگر//عرس مبارک حضرت میر سید محمد ہمدانیؒعقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ معلی میں منعقد ہوئی جہاں نماز ظہر کے بعد ختمات المعظمات ، درود واذکار اور اوراد خوانی کی مجالس کا انعقاد ہوا جس کی پیشوائی امام بقعہ مولوی غلام محمد ہمدانی نے انجام دی ۔ نماز سے قبل پیرزادہ محمد یاسین نے حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کے تاریخ ساز اسلامی کارناموںپر روشنی ڈالی۔خانقاہ ڈورو شاہ آباد، ترال، وچی، چرار شریف، کھاگ ، سیر ہمدان ، پانپور اور دیگر خانقاہوں میں بھی ایسی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے عرس کی تقریب پرعوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت میر محمد ہمدانیؒ کی تعلیم پوری عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ مولانا شوکت حسین کینگ اور ڈاکٹر مقتدر کاملی نے بھی عرس پر مبارکباد پیش کی ہے۔ادھر حقانی میموریل ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کے تاریخ ساز اسلامی کارناموں میںتبلیغ دین اور علمی و روحانی کمالات شامل ہیں ۔