قاہرہ// عرب پارلیمان نے فلسطینی قیدیوں کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ عرب پارلیمان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے مسئلے اور ان کے حقوق پر بات کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے۔ اقوام متحدہ، ہلال احمر اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں کا دورہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں۔اس دوران اسرائیلی تشدد سے 20 سالہ فلسطینی قیدی احمد مناصرہ ذہنی توازن کھو بیٹھا۔ اسیر کے اہل خانہ نے بتایا کہ احمد مناصرہ کو دوران حراست بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی حالت بری طرح خراب ہوگئی ہے۔ احمد کو جب حراست میں لیا گیا تھا اس اس وقت عمر 18سال سے کم تھی۔ دوران حراست اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سر پرلاٹھیاں ماری گئیں ، جس کے نتیجے میں اس کے دماغ میں خون جم گیا۔ اسیر کے اہل خانہ نے مناصرہ کا معاملہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کے سامنے پیش کیا ہے۔