عراق کے وزیراعظم الخدیمی ڈرون حملہ میں زخمی | اقوام متحدہ مشن اور بھارت سمیت کئی ملکوںکی شدید مذمت

بغداد/یو این آئی// عراق کے وزیراعظم مصطفی الخدیمی اتوار کی صبح ایک ڈرون حملے میں زخمی ہوگئے ہیں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے العرابیہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں عراق کے وزیراعظم کے گھر کو ہدف بناکر راکٹ داغا گیا اس حملے میں الخدیمی اور ان کے کئی محافظین بھی زخمی ہوئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں گرین زون کے پاس بھی شدیدگولہ باری ہوئی ہے۔ عراقی وزارت داخلہ نے اتوارکے روز وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پرکئے گئے ڈرون راکٹ حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قراردیا۔عراقی ڈائیلاگ کمیٹی نے یہ اطلاع دی ہے۔وزارت نے کہا کہ یہ حملہ تین ڈرون کی مدد سے کیا گیا تھا جن میں سے دو کو مار گرایا گیا تھا۔عراقی وزیراعظم مصطفی الکدیمی پر اتوار کی صبح ہوئے ڈرون راکیٹ حملے کو سعودی عرب وزارت خارجہ نے ایک بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ بتایا ہے۔