نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی عدلیہ نے ملک کے آئین کی ہمیشہ تخلیقی اور مثبت انداز میں تشریح کرکے اِسے مزید مضبوط کیا ہے۔ اِس کے علاوہ عدلیہ نے قومی مفاد کو اولین فوقیت دے کر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے۔ انہوں نے یہ بات کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات ہائی کورٹ کی Diamand Jublee کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مودی نے کہا کہ عدلیہ نے ہمیشہ اپنا فرض نبھایا ہے ، چاہے وہ ملک کے عوام کے حقوق کے تحفظ کا سوال ہو یا پھر کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہو جبکہ قومی مفاد کو ترجیح دینے کی ضرورت ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کی عمل داری صدیوں کی اقدار اور ہندوستانی کلچر کی بنیاد رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ اس سے بھارت کی جدوجہد آزادی کے دوران ہمارے مجاہدین آزادی کو اخلاقی قوت ملی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے آئین کی تمہید قانون کی بالادستی کا لبِ لباب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں بھروسہ اور اعتماد عام آدمی کو سچائی کیلئے لڑنے کے واسطے طاقت فراہم کرتا ہے۔
عدلیہ نے ہمیشہ اپنا فرض نبھایا:مودی
