عدالت میں کشمیریوں کا نقطہ نظرسامنے نہیں آیا:سوز

سرینگر//سینئر کانگریس لیڈرپروفیسر سیف الدین سوزنے کہا کہ’’کل جب سپریم کورٹ میں دفعہ35Aکی سماعت زیر بحث آئی تو کورٹ کے سامنے کسی نے یہ نہیں کہا کہ کشمیر کے لوگ 35A کو کالعدم کرانے کے سلسلے میں آر ایس ایس کی رٹ پٹیشن کو رد کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے سامنے صرف اٹارنی جنرل نے بحث کی جس نے یہ کہا کہ چونکہ جموںوکشمیر میں پنچایتی الیکشن کروانے ہیں ، اس لئے دفعہ 35A پر بحث ملتوی کی جائے‘‘۔اس طرح کشمیر کے لوگوں کا نقطہ نظر سپریم کورٹ کے سامنے بالکل نہیں آیا!۔انہوں نے کہا ’’ اب اس صورت حال میں متحدہ مزاحمتی لیڈرشپ اور اگر مین اسٹریم میں کسی کو دلچسپی ہوگی تو وہ کسی قابل اور قابل بھروسہ وکیل کو منتخب کر کے اس نازک مسئلے پر اپنی وکالت کر وا سکتے ہیں‘‘۔