سرینگر // جموں و کشمیر کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل نے ضلع عدالت کپوارہ، بانڈی پورہ کے علاوہ گریز اور سوگام میں منصف عدالتوں کا دورہ کیا ہے اور وہاں جاری کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ وہاں عدالتوں میں کام کرنے والے وکلاء اوردیگر عملہ کے ساتھ دستیاب سہولیات پر بات چیت کی۔ چیف جسٹس نے 30اکتوبر اور 31کتوبر کو کپوارہ اور بانڈی پورہ کی عدالتوں کا دورہ کیا جبکہ دورے کے دوران انہوں نے گریز اور سوگام کے دور دراز علاقوں میں منصف عدالتوں میں کام کاج کا جائزہ لیا ۔ مختلف علاقوں کے متواتر طور پر دوروں کے دوران ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل جواہد احمد ، سینئر سول و پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ان اضلاع میں اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ عدالتوں میں درکار بنیادی ڈھانچے کے باری میں جانکاری حاصل کرکے کے بعد چیف جسٹس نے موقع پر ہی سول انتظامیہ کو عدالتوں کے کام کاج میں رکاوٹ پیدا کرنے والے وجوہات کو دور کرنے پر زور دیا تاکہ عدالتی نظام صحیح طریقے سے کام کاج کرسکے۔ چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران پر زور دیا کہ وہ سول اور پولیس افسران کے ساتھ متواتر طور پر مل کر کام کرے تاکہ لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے عدالتوں کو مؤثر ادارے بنائیں جاسکیں۔ دورے کے دوران چیف جسٹس نے منصف کورٹ سوگام اور گریز کا دورہ کیا اور وہاں عدالت احاطے میں دستیاب بنیادی ڈھانچے کی جانکاری حاصل کی۔ دوردراز ضلاع کا دورہ کرنے کیلئے وکلاء اور عام لوگوں نے چیف جسٹس کو سراہا ہے۔
عدالتوں میں درکار بنیادی ڈھانچہ | چیف جسٹس نے حالیہ دوروں کے دوران جائزہ لیا
