‘ عبدالقادر درویش قادری‘ پر کتاب کی رونمائی

سرینگر//کلچرل اکیڈیمی کے اہتمام سے سوموارکو اکیڈیمی کے سیمنار ہال لال منڈی میںایک تقریب پرمشہورصوفی شاعرعبدالقادر درویش قادری کے کلام پر مبنی کتاب’’عبدالقادردرویش قادری‘‘ کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔عبدالقادردرویش قادری جن کا کلام بکھراپڑاتھا،کوجی آرحسرت گڈانے عرق ریزی سے جمع کرکے منظرعام پر لایا۔اس موقعہ پر اکادمی کے سیکریٹری ڈاکٹر عزیزحاجنی نے کہا کہ عبدالقادردرویش ایک باکمال صوفی شاعر تھے۔تقریب کے دوران معروف براڈ کاسٹر عبدالاحدفرہاد نے مقالہ پیش کیا۔ کتاب کے مولف جی آر حسرت گڈانے ادبی شخصیات کی خدمات کو قلم بند کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اُن شخصیات کو فراموش نہیں کیا جانا چاہئے جنہوں نے ریاست میں ادب اور تمدن کو فروغ دینے میں ناقابلِ فراموش رول ادا کیا ہے۔مہمان خصوصی مولانا شوکت حسین کینگ نے کہاکہ اس کتاب میں صرف درویش صاحب کا کشمیری کلام شامل کیا گیا ہے جبکہ اُن کا فارسی کلام تشنہ طباعت ہے۔