عبدالاحد پرہ جیل میں علیل:مسلم لیگ

سرینگر//مسلم لیگ نے تنظیم کے چیف آرگنائزر عبدالاحد پرہ کی سینٹرل جیل سرینگر میں بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگ رہنما کئی جسمانی مسائل سے دو چار ہیں مگر اس کے باوجود حکومت و جیل انتظامیہ ان کی اسیری کو طول دے رہی ہے۔لیگ ترجمان سجادایوبی نے کہا کہ عبدالاحد پرہ کوسیاسی دشمنی کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے اور سینٹرل جیل کی تنگ کوٹھری میں سڑنے اورمرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے جہاںانہیں ناقص غذا ملنے کی وجہ سے مزید کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں اور وہ دن بدن کمزور ہوتے جارہے ہیں۔ترجمان نے عبدالاحد پرہ کی فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ انہیں ہنگامی بنیادوں پر رہاکئے جائیں تاکہ وہ بہتر علاج کے ذریعے اپنی بیماریوں پر قابو پاسکیں۔