عبدالاحد آزاد کی یاد میں ادبی تقریب

 سرینگر//گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے سمن بل بدرن ماگام میں معروف ادیب اور مورخ عبدالاحد آزاد کی یاد میں ایک ادبی تقریب ریاستی کلچرل اکیڈمی اور محکمہ اطلاعات کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرحوم کی زندگی اور اُن کے کارناموں پر کئی مقالے پڑھے گئے اور وادی کے معروف لوک فنکاروں نے آزاد کے کلام سے تقریب میں موجود لوگوں کو محظوظ کیا۔ تقریب کی صدارت گلشن کلچرل فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے کی۔ مہمانِ خصوصی کی حثیت سے مرکز نور کشمیر یونورسٹی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر بشر بشیر اور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے معروف براڈکاسٹر شمشاد کرالہ واری تقریب میں موجود تھے۔خطبہ استقبالیہ کے دوران فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے متعلقہ اداروں اور سرکاری ایجنسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آزاد کو سیاست کا شکار بنا کر پسِ پُشت رکھنے کی سازشیں رچائی گئیں۔فورم کی جانب سے اس سال کا خلعت آزاد اعزاز سے اُن کے وارث عبدالاحد ڈار کو پیش کیا گیا۔