عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے کہا کہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ عام شہری وہاں کیسے پہنچ گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتاہے کہ ملی ٹینٹوں کا گروپ ڈوڈہ اننت ناگ کے راستے اُس پار سے یہاں پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے کوکر ناگ میں بتایا کہ جنگلات میں تین سے چار ملی ٹینٹوں پر مشتمل گروپ موجود ہے جن کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ ایسا لگتا ہے کہ ان کی تعداد تین سے چار ہے، جو جنگلات میں موجود ہیں ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گروپ ڈوڈہ سے اس طرف گھس آیا ہے کیونکہ اننت ناگ اور ڈوڈہ کی سرحدیں جڑی ہوئی ہیں۔آئی جی پی نے مزید کہا ’’”ہم شہریوں کے کردار کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے اتنے قریب کیوں اور کیسے تھے‘‘ ۔