عام انتخابات ۔2019

 کشتواڑ//ضلع  ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ،جو کہ ضلع انتخابی افسر بھی ہیں،نے آنے والے عام انتخابات ۔2019کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اے ای آر اوز (تحصیلداروں ) کا ایک اجلاس منعقد کیا۔اجلس میں ایس ایس پی راجندر کمار گپتا، اے ڈی ڈی سی امام دین ، ڈی پی او سنیل بھٹیال، ای این ٹی انگریز سنگھ کے علاوہ اے ای آر اوز(تحصیلداروں ) و متعلقہ ضلع افسروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پرپولنگ اسٹیشنوں کی فزیکل ویریفکیشن ،کم سے کم بنیادی سہولیات، سپر وائزروں/بوتھ لیول افسروںکی تعیناتی ،سویپ سہولیات،بوتھ سطح کے بیداری گرروپوں کی تشکیل ۔بی ایل ایئز کی تعیناتی،چنائو فہرستوں میں بغیر کسی روکاوٹ کے اپ ڈیٹ کا عمل جاری رکھنے پر مفصل بحث کی گئی۔انہوں نے نوڈل افسر کی جانب سے ضلع سویپ پلان تیار کرنے اور سے یقینی طور لاگو کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام پولنگ سٹیشنوں پر بی ایل او کے ساتھ بوتھ لیول بیداری گروپ(BAG.) قائم کرنے کی ہدایت دی، تاکہ مقامی سطح پر لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بوتھ لیول ایجنٹ تعینات کیا جائے ،تاکہ چنائو فہرست بغیر غلطیوں کے بنائے جا سکیں۔