ممبئی// بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ٹوئنکل کھنہ کے پیڈمین چیلنج کو قبول کرلیا ہے ۔ اکشے کمار کی موسٹ اویٹیڈ فلم پیڈ مین ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ اس فلم کا ان دنوں پرموشن چل رہا ہے ۔ ٹوئنکل کھنہ نے سوشل میڈیا پر پیڈ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر خان، شبانہ اعظمی اور ہرش گوئنکا کو چیلنج دیا۔ عامر نے اس چیلنج کو قبول کرلیا ہے ۔ عامر نے بھی ہاتھ میں پیڈ پکڑ کر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ عامر نے ٹوئیٹ کیا'شکریہ ٹوئنکل کھنہ' ہا ں میرے ہاتھ میں پیڈ ہے اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں، یہ قدرتی ہے ۔پریئیڈ۔ پیڈ مین چیلنج۔ عامر نے شاہ رخ خان ، سلمان خان اور امیتابھ بچن کو بھی یہ چیلنج دیا کہ وہ بھی سنیٹری نیپکن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرکے اس چیلنج کو پورا کریں۔
عامر نے ٹوئنکل کے چیلنج کو قبول کیا
