عالم دین غلام احمد کاملی کا یوم وصال | حول میں فاتحہ خوانی اور گلباری

سرینگر//ریاست کے عالم دین ، مصنف ، دانشور اور شعلہ بیان مبلغ غلام احمد کاملی کا یوم وصال کل عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ مرحوم کے مقبرہ در صحن پاک زیارت حضرت مرزا اکمل الدین بدخشیؒ واقع حول میں فاتحہ خوانی اور گلباری کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی کی مجلس بھی آراستہ ہوئی۔  مرحوم نے تبلیغ دین اور تحریک کشمیر کے سلسلے میں اہم رول ادا کیا ہے۔دریں اثناء جمعیت ہمدانی کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے جنوبی کشمیر کے میرواعظ ڈاکٹر قاضی نثار کی برسی پر بھی انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔