عالمی یوم مزدور | لیفٹیننٹ گورنر کا پیغام

نیوز ڈیسک
سرینگر//یوم مزدور کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں ، کارکنوں اور ورکروں کو اپنا حق دلانے کے لئے پُر عزم ہے ۔ منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے ساتھ استحصال ختم کرنے کیلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے گئے ہیںاور اسکے لئے ایک میکنزم قائم کیا گیاہے ۔ منوج سنہا نے بتایا کہ جموں کشمیر انتظامیہ ہر شہری خاص کر کامگاروں کو اپنا حق دلانے کیلئے کام کررہی ہے اور ان ہی کامگاروں کی بدولت ترقی یقینی بن سکتی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ملکی سطح پربھارت کی تعمیر و ترقی میں ان ہی مزدوروں کا ہاتھ ہے ۔