عالمی یوم خواتین | 28 مشہور شخصیات ناری شکتی انعامات سے سرفراز

نئی دہلی// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 28 خواتین کو 2020 اور 2021 کے ناری شکتی انعامات سے نوازا۔راشٹرپتی بھون میں منگل کے روز منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ کی طرف سے ان شخصیات کو یہ اعزازات پیش کیے گئے ۔ ان شخصیات میں تریپورہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ایلا لودھ بھی شامل ہیں جنہیں بعد از مرگ یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ناری شکتی کے اعزازات حاصل کرنے والوں میں ایک این جی او چلانے والی بہار کے بھوجپور کی انیتا گپتا، اترپردیش کے کھیری سے ہینڈ لوم بنکر اور ٹیچر آرتی رانا، تمل ناڈو سے کشیدہ کار جیا متھو اور تیجما، مدھیہ پردیش کے قبائلی فنکارجے بھائی بیگا، جموں و کشمیر سے زمینی سطح پر اختراعی کام کرنے والی ناصرہ اختر، کرناٹک سے نیورتی رائے ، لداخ، جموں و کشمیر کی ایک معذور سماجی کارکن سندھیا بھی شامل تھی۔