عالمی یوم آب گاہ2019

سرینگر//وائلڈ لائف پروٹیکشن کی طرف سے طاہرہ خانم کالج لاوے پورہ ہو کر سرینگر میں عالمی یوم آب گاہ (ورلڈ ویٹ لینڈس ڈے )کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران جموں کشمیر میںآبی ذخائر کے رکھ رکھائو اور تحفط پر زوردیا گیا۔تقریب کے انعقاد کا مقصد آبی ذخائر کے مناسب استعمال اوران کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔امسال کا موضوع ہے’’آ بی ذخائر اور موسمی تبدیلی‘‘ ورلڈ ویٹ لینڈس ڈے کی تقریب کا اہتمام ایک غیر سرکاری رضاکار تنظیم نیشنل سوسائٹی آف پروٹیکشن آف ورلڈ ریسورسز کے اشتراک سے کیا گیا ۔اس موقعہ پر چیف کنسرویٹر آف فارسٹس ،چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ولر کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جس دوران انہوںنے دُنیا میں  مناسب موسمی حالات کے لئے ویٹ لینڈس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔