عالمی کرکٹ کے مستقبل کے لئے آئی سی سی کی میٹنگ

دبئی// بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں چیف ایگزیکٹئوز کی کمیٹی کی میٹنگ جمعرات کو کانفرنس کال کے ذریعے ہو گی۔اس میٹنگ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ اور ون ڈے لیگ کو لے کر بحث ہو گی۔اس کے علاوہ آسٹریلیا میں اس سال ا?توبر- نومبر میں ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ سے متعلق  ہنگامی منصوبہ بندی کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوگی۔میٹنگ میں 12 مکمل اراکین کے سی ای او کے علاوہ تین ایسوسی ایٹ ممالک کے نمائندے شامل ہوں گے اور کھیل پر کورونا وائرس ?ووڈ -19 کے اثرات کی بات چیت کریں گے۔اس دوران جنوبی افریقہ نے جون میں ہونے والا سری لنکا کا دورہ کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے ملتوی کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کو اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔ون ڈے لیگ میں آئر لینڈ اور بنگلہ دیش کے بعد ملتوی ہونے والی یہ دوسری سیریز ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کی دو طرفہ سیریز سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ اور بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا بھی ملتوی کی جا چکی ہیں۔ آسٹریلیا میں اکتوبر-نومبر میں ہونے والا ٹی -20 ورلڈ کپ بھی بحران میں پڑا ہوا ہے۔ہندستان  میں آئی پی ایل -13 کو کورونا کی وجہ سے ملتوی کیا جا چکا ہے۔یو این ا?ئی