نئی د// وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی) کے عالمی پائیدار ترقی کے 21ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے ۔ٹی ای آر آئی کی یہ تین روزہ کانفرنس 16 سے 18 فروری تک ہوگی۔ اس سال کے سربراہی اجلاس کا تھیم 'ایک لچکدار پلانٹ کی طرف: پائیدار اور مساوی مستقبل کو یقینی بنانا' ہے ۔ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی، پائیدار پیداوار، توانائی کی منتقلی، عالمی وسائل کے تحفظ سمیت مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سمٹ میں 10 سے زائد ممالک کے وزرائے ماحولیات، اقوام متحدہ کے نمائندے ، بین الحکومتی تنظیموں کے سربراہان اور 126 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔