عالمی وباء کا قہر | دنیا میں ایک لاکھ 20ہزارہلاکتیں، 20لاکھ سے زائد متاثر

جنیوا//عالمی وباکوروناائرس (کووڈ -19) کا پھیلاو رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پھیل چکے اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد  ایک لاکھ 20ہزار تک ہوگئی ہے اور 20لاکھ سے زائدلوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 448069 افراد اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنزیونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اب تک 20.20 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1.20 لاکھ لوگوں کی موت ہوئی ہے ، وہیں 4.49 لاکھ افراداس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 581679 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 23064 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 43482 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔امریکہ کے بعد سب سے زیادہ شدید طور پر متاثر یوروپی ملک اٹلی ہے جہاں اس وبا سے اب تک 20465 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 159516 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82249 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3341 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔وہیں اسپین اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 170099 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 17756 لوگوں کی اس سے موت ہو چکی ہے ۔اس دوران کورونا وائرس سے متاثرین اورا موات کے معاملہ میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 137875 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 14967 لوگوںکی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 130072 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3194 افراد کی موت ہو چکی ہے اس کے علاوہ برطانیہ میں حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں جہاں 88621 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 11339 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔  کورونا وائرس سے خلیجی ملک ایران میں 73303 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4585 لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے ۔ وہیں بیلجیم میں 3903، ہالینڈ میں 2823، ترکی میں 1296، برازیل میں 1223، سوئٹزرلینڈ میں 1129، سویڈن میں 919، کینیڈا میں 734، پرتگال میں 535 اور انڈونیشیا میں 399، آسٹریا میں 368، آئر لینڈ میں 334، ایکواڈور میں 333، میکسیکو میں 332، رومانیہ میں 318، فلپائن میں 315، الجیریا میں 293، ڈنمارک میں 285، اور پولینڈ میں 245 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔جنوبی کوریا میں اس وبا سے 222 افراد ہلاک جبکہ 10564 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔یواین آئی
 
 

۔15 مئی تک پرتگال اورا سپین کی سرحد بند

لزبن// پرتگال اوراسپین نے کورونا وائرس کووڈ -19 کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان لگنے والی سرحد کو 15 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ لوسا نیوز ایجنسی نے پرتگال کے وزیر داخلہ ایڈورڈو کیبریٹا کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا‘‘اسپین حکومت کے تال میل کے ساتھ ہم نے اسپین کے ساتھ لگنے والی سرحد پر سرحدی کنٹرول اور پابندیوں کوایک مہینہ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس دوران ضروری سامانوں کو لے جانے والی گاڑیاں یا ضروری کام کے لئے سفر کرنے والوں کو ہی سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ پرتگال میں اب تک کورونا وائرس کے 16943 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور535 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے ۔پرتگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 349 نئے کیسز سامانے آئے ہیں۔