عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کابل دورہ

کابل//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریس نے افغان دارالحکومت میں قائم مقام وزیراعظم حسن اخوندزادہ سے ملاقات میں منجمد عالمی فنڈز سمیت انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد کی تقسیم کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریس انتہائی اہم دورے پر کابل پہنچے ہیں جہاں انھوں نے طالبان کے عبوری وزیر اعظم حسن اخوند زادہ اور قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت اہم رہنماوں سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران افغانستان میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عالمی اداروں اور دیگر ممالک سے دی جانے والی امداد کی حکومت کو فراہمی اور اس کی عوام میں منصفانہ تقسیم کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔نگراں وزیراعظم حسن اخوندزادہ نے اس اہم ملاقات میں افغانستان کے لیے مختص کیے گئے منجمد فنڈز کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا ۔