عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم کا ووہان اسپتال کا دورہ

 بیجنگ//عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے چین کے شہر ووہان کے اسپتال کا دورہ کیا اور کورونا وائرس پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے ووہان کے اس اسپتال کا دورہ کیا جہاں ایک سال قبل  COVID-19 مریضوں کا علاج ہوا تھا۔ کورونا وائرس کی ابتداء اور اس کے پھیلاؤ کی وجوہات جاننے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین طویل عرصے بعد مذکورہ مقام پر پہنچی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو چین پہنچنے پر 14 روزہ قرنطینہ کرنا پڑا جس کے بعد حکومتی اجازت سے انہیں ووہان شہر لے جایا گیا ہے۔ماہرین نے وبائی امراض کا سبب بننے والے وائرس  کی وجوہات   کی تحقیقات کیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین ووہان فوڈ مارکیٹ کا بھی دورہ کریں گے۔اس سے قبل ڈبلیو ایچ او ٹیم کے ممبران اور چینی عہدیداروں نے ووہان کے وسط میں واقع ہوٹل میں ملاقات کی تھی۔