عالمگیر وبا کی روروکتھام | اونتی پورہ پولیس نے سوشل میڈیا کا سہارالیا

اونتی پورہ//ضلع پولیس اونتی پورہ نے کروناوائرس کی عالمگیر وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کاسہارالیتے ہوئے مقامی نوجوانوں کو بھی اس مہم میں شامل کیا ہے ۔ایس ایس پی پولیس اونتی پورہ طاہرسلیم نے بتایا کہ انہوں نے باقی اہم طریقوں کے علاوہ وباء پر قابوپانے کیلئے عام تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی شامل کیا ہے ،جن کی مدد سے وباء کے دوران لوگوں کو محفوظ رکھنے میں مددمل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں3وٹس ایپ گروپ الگ الگ ناموں سے بنائے ہیں اور ہر گروپ کاالگ الگ نام اورایڈ من رکھا گیا ہے ،جس میں ترال کووِڈ فائٹرس،اونتی پورہ خدمت خلق ،اورکووِڈ  -19-والنٹیئرس کھریو ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا ہر گروپ میں مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں اور کچھ عام رضاکاروں کوشامل کیا گیا ہے اور ہر گروپ کاایڈمن مقامی ایس ڈی پی او،رکھاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقامی لوگ بھی اپنابھرپور رول نبھارہے ہیں اورجہاں کہیں بھی لوگ سرکاری احکامات کی عدولی کرتے ہیں ،وہ اس کے بارے میں پولیس یاانتظامیہ کو مطلع کرتے ہیں۔