عازمین حج کو 40 برسوں سے مفت منتقل کرنے والا سعودی شہری

مکّہ //سعودی عرب کے صوبے حائل میں رہنے والا عمر رسیدہ شخص گزشتہ 40 برسوں سے اپنے گاو¿ں غزال کے عازمین حج کو بنا کسی معاوضے کے مقامات مقدسہ پہنچا رہا ہے۔چچا سعد کے نام سے معروف یہ شخص اس طویل عرصے سے اپنے مرحوم والد کی وصیت کو پورا کر رہا ہے۔ اپنے حج کے سفر کے دوران چچا سعد کے والد نے آمد و رفت کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے بیٹوں کو وصیت کی تھی کہ وہ ان ذرائع کو استعمال میں لا کر جب تک ممکن ہو عازمین حج کو مفت میں ان کی منزل مقصود تک پہنچائیں۔طبیعت کی ناسازی کے باعث چچا سعد ہر سال یہ کہتے ہیں کہ وہ آخری مرتبہ اس ذمے داری کو پورا کر رہے ہیں تاہم رمضان المبارک کی آمد پر وہ پھر سے اپنے کام کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔ چچا سعد کے پاس پرانے ماڈل کی بعض گاڑیاں ہیں جن کو حجاج کرام کو منتقل کرنے کے واسطے استعمال میں لایا کرتے تھے۔