عازمین حج مطلع رہیں

 سرینگر//ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق حج 2018ء کے سلسلے میں جن عازمین کا عبور ی طور انتخاب عمل میں لایا گیا ہے اُن کے لئے پیشگی رقم کی پہلی قسط کی رقم81ہزار روپے جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 12 فروری 2018ء تک کی توسیع کی گئی ہے۔