سرینگر//ملازمین کے مشترکہ پلیٹ فارم ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل احتجاج کرتے ہوئے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حکومت اس بار ان کے مطالبات کو حل کرنے میں ناکام رہی تو جموں و کشمیر کے 4.5 لاکھ ملازمین کے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ایجیک نے بدھ کو پریس کالونی میں عارضی ملازمین کوکم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ میں تاخیرکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور یومیہ اجرت والے ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ایجیک صدر محمدرفیق راتھرنے کہا کہ وہ 61ہزاریومیہ اجرت والے ملازمین کو مستقل کرنے اور کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ کے لیے اس وقت تک احتجاج کرئینگے جب تک حکومت کی جانب سے ڈیلی ویجروں کے لیے جامع مستقلی پالیسی نہیں بنائی جاتی۔ ایجیک نائب صدر سجاد احمد پرے نے کہا کہ حکومت یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کرے اور ان کے لیے کم از کم اجرت ایکٹ کا نفاذ کرے۔
عارضی ملازمین کے کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر | ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پریس کالونی میں احتجاج
