ظہیرالدین کے ساتھ سیاسی ،سماجی اورمذہبی جماعتوں کی تعزیت

سرینگر//حریت (گ)،حریت (ع)، لبریشن فرنٹ،ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن،دختران ملت،پیپلز پولیٹکل فرنٹ،تحریک مزاحمت،انجمن شرعی شیعیان،سالویشن مومنٹ ،لبریشن فرنٹ (ح)،کشمےر تحرےک خواتےن ،وی او وی، لبریشن فرنٹ (آر)،پیپلز لیگ،ڈی پی ایم ،مسلم لیگ ،حقانی میموریل ٹرسٹ ،ایجیک ،لون نیوز ایجنسی ٹنگمرگ،ٹریڈرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ، ٹیچرس فورم ٹنگمرگ اور پنشنرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ کے علاوہ متعدد صحافیوں ،کالم نویسوں ،بشری حقوق کارکنوں اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گریٹر کشمیر کے سینئر ایڈیٹر ظہیرالدین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی والدہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ حریت (گ) سیکریٹری جنرل حاجی غلام نبی سمجھی کی قیادت میں ایک وفد نے ظہیر الدین کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر مگرمل باغ جاکر تعزیت پرسی کی۔وفد میں حکیم عبدالرشید اور محمد یوسف نقاش شامل تھے۔انہوں نے حریت کی طرف سے ظہیر الدین اور دیگر پسماندگان کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی جنت نشینی کے ساتھ ساتھ پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دُعا کی۔حریت (ع)چیئرمین میرواعظ محمد عمر فارو ق نے سرکردہ صحافی اور روزنامہ گریٹر کشمیر کے سینئر ایڈیٹر ظہیر الدین کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔میرواعظ نے مرحومہ کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی۔ لبریشن فرنٹ کاایک وفد سیکریٹری جنرل انجینئر غلام رسول ڈار ایدھی کی قیادت میں ظہیر الدین کے گھر گیا اور وہاں ان سے اور دوسرے لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے بار ممبر ایڈوکیٹ ظہیرالدین کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔بار کی طرف سے اس سلسلے میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔بعد اذاں بار صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کی قیادت میں ظہیرالدین کے گھر گیااور سوگوار کنبے سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے سینئر صحافی ظہیر الدین کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ پیپلز پولیٹکل فرنٹ ترجمان کے مطابق فرنٹ سرپرست فضل الحق قریشی اور چیئرمین محمد مصدق عادل نے گہرے دکھ کا اظہارکیا۔ مصدق عادل نے جنرل سکریٹری عبدالمجید وانی کے ہمراہ ظہیرالدین کے گھرمگرمل با غ جاکر غمزدہ خانوادہ سے تعزیت کی۔اس دوران فضل الحق قریشی نے ظہیرالدین کے ساتھ فون پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔تحریک مزاحمت چیئرمین نے سینٹرل جیل سے رہا ہوتے ہی وہ پارٹی کے دیگر قائدین محمد سلیم زرگر،، شیخ مصعب احمد اور محمد رفیق کے ہمراہ ظہیر الدین کے گھرجاکر تعزیت کی ۔صدیقی نے اسے ذاتی صدمہ قرار دیتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے صبر و استقامت کے لئے دعا کی ۔انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے بالخصوص ظہیرا لدین سے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات و جنت نشینی کی دعا کی۔ کشمےر تحرےک خواتےن کی سربراہ زمردہ حبےب نے سوگوار کنبے سے ہمدردی اور ےکجہتی کا اظہار کرتے کہا کہ مرحومہ نہاےت نےک خاتون تھیں۔ووئس آف وکٹمز کے کوارڈی نیٹر رﺅف احمد خان نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے ظہیر الدین کے گھر جاکرسوگوار خاندان سے تعزیت پرسی کی۔ لبریشن فرنٹ (آر)کے جنرل سیکریٹری وجاہت بشیر قریشی نے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیرمین محمد یاسین عطائی نے
 مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ پیپلز لیگ چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد طوطا کی قیادت میں ایک وفد نے مگرمل باغ جاکر تعزیت پرسی کی۔وفد میںحاجی محمد فاروق وانی اورمنیرالاسلام شامل تھے۔ڈےمو کریٹک پو لےٹکل مو منٹ کا اےک و فد چیئر مین فر دوس احمد شاہ کی قےا دت میںظہیر الدین کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی۔ وفد میں ساحل عبد الخالق بڈ گامی، رےا ض علی بٹ اور محمد اشر ف صو فی شامل تھے ۔مسلم لیگ کے سینئر رہنما عبد الرشید ڈارنے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایجیک صدر عبدالقیوم وانی نے ظہیرالدین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نسینی کیلئے دعا کی ہے۔اس سلسلے میں ایجیک کی ایک تعزیتی میٹنگ جموں میں منعقد ہوئی جس میں سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی۔حقانی میموریل ٹرسٹ کے ایک وفد نے تعزیت پرسی کی۔اس دوران لون نیوز ایجنسی ٹنگمرگ،ٹریڈرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ، ٹیچرس فورم ٹنگمرگ ، پنشنرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ ،احمد کشمیری اور مشتاق الحسن نے ظہیرالدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے ۔