ظہور وٹالی سے پوچھ تاچھ کیلئے ای ڈی کو اجازت

 سرینگر//دہلی کی ایک عدالت ننے انفورسمنٹ ڈائریکتوریٹ کو فنڈنگ کیس میں گرفتار کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی سے تفتیش کی اجازت دی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ترن شیراوت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  کے وکیل نتیش رینہ کی جانب سے دائر عرضی کی سماعت کے بعد ای ڈی کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ ظہور وٹالی کو دو ورز یعنی19اور20مارچ تک تفتیش کریں ۔وٹالی کو این آئی اے نے پاکستان سے رقومات وصول کرنے اور اسے کشمیر میں سنگ بازی کو فروغ دینے کیلئے استعمال کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کرکے انہیں تہاڑ جیل میں قید رکھا ہے ۔