ظفر اکبر بٹ کو ہلال بیگ سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

 جموں/ جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے کوٹ بلوال جیل سالویشن مومنٹ کے سینئر لیڈر ہلال بیگ سے ملاقات کی غرض سے گئے تھے۔مگر جیل انتظامیہ نے ظفر اکبر کو ہلال بیگ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پارٹی ترجمان نے اس انسانیت سوز رویے ،اقدام کی زبردست الفاظ میں مذمت کی ہے۔ظفر اکبر بعد میں کٹھہ تالاب گئے جہاں انہوں نے بالترتیب ہلال بیگ کے اہل خانہ سے ملاقات کی، پرویز بابا, رشید بابا اور نکہ بابا کی والدہ محترمہ کی رحلت پر گہرے دکھ و صدمہ کا اظہار کر کے ان کے گھرجا کر ان سے براہ راست تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا،ظفر نے کا کا حسین اور امتیاز خان کے گھر والوں سے بھی تفصیلی ملاقات کرکے ان کی خیر و عافیت بھی دریافت کی۔ظفر اکبر نے حدمتارکہ پر جاری گولہ باری اور فائرنگ سیآرپار کے جانی و مالی نقصان پر بے حد دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔ظفر نے متعدد متاثرہ خاندانوں سے تفصیلی ملاقات کرکے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور جاری فائرنگ پر زبردست تشویش ظاہر کی۔