نئی دہلی//انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) سے کئی کھلاڑیوں کے ہٹنے کے درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے واضح طورپر کہا ہے کہ آئی پی ایل اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گا اورٹورنامنٹ کو ملتوی نہیں کیا جائے گا گانگولی نے اسپورٹ اسٹار سے بات چیت میں کہا کہ ٹورنامنٹ فی الحال طے شدہ وقت پر ہی ہوگا۔ دادانے ساتھ ہی کہا کہ اس وقت ٹورنامنٹ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ متعینہ پروگرام کے مطابق ہی منعقدکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی خاندانی یا ذاتی وجوہات سے آئی پی ایل چھوڑناچاہتاہے تو اس کی ہرممکن مددکی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں اینڈروٹائی، ایڈم زیمپا اورکین رچرڈسن نے آئی پی ایل چھوڑدیا ہے جبکہ لیام لونگ اسٹون نے بائیوببل تھکن کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑدیا ہے۔ ہندوستان کے روی چندرن اشون خاندان میں کورونا کی پریشانی کے سبب آئی پی ایل سے دستبردارہوچکے ہیں۔یواین آئی۔الف الف
طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا، یہ ملتوی نہیں ہوگا:گانگولیIPL
