انقرہ// ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جائیداد کی خرید و فروخت کو ملکی کرنسی لیرا میں کرنے کا حکم جاری کردیا۔خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی حکم نامے میں غیر ملکی کرنسیوں میں ہونے والے تمام پراپرٹی معاہدوں کو لیرا میں منتقل کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔حکم نامے میں ریئل اسٹیٹ اور پراپرٹی ڈیلروں کو پابند کیا گیا ہے کہ جائیداد کی خرید وفروخت کے ساتھ ساتھ مکانات یا اپارٹمنٹس کے کرائے بھی ترک کرنسی میں طے کیے جائیں اور ان معاہدوں میں شامل تمام غیر ملکیوں کو بھی ترک لیرا کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عمومی طور ترکی میں ریئل اسٹیٹ کی خریدوفروخت اور کرائے کے معاہدے غیر ملکی کرنسیوں میں کیے جاتے ہیں بالخصوص ریٹیل شعبے میں یہ رجحان زیادہ ہے۔
طیب اردگان کا جائیداد کی خرید و فروخت
