نئی دہلی// طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں بدھ کو اڑھائی فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے ، جس سے ہوائی سفر کے مزید مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 65،908.28 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے یہ 64،118.41 روپے فی کلو لیٹر پر تھی۔
ادھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھران کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔