طو طا گلی ۔نکہ 8کلو میٹر سڑک 37برسوں بعد مکمل | 4پنچایتوں کی عوام خوش ،محکمہ کے آفیسران کی سراہنا کی

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے طوطا گلی علاقہ سے نکہ نکالی جارہی 8کلو میٹر رابطہ سڑک پر 37برسوں بعد تار کول بچھا کر مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے کام کی سراہنا کی ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے محض 15ماہ میں ہی تعمیر اتی عمل کو مکمل کر کے تار کول بچھائی گئی ہے جس کیلئے متعلق جونیئر انجینئر کیساتھ ساتھ اعلیٰ آفیسران کی بھی تعریف کی ہے ۔غور طلب ہے کہ جموں پونچھ شاہراہ سے طوطا گلی کے مقام سے 1984میں ایک 8کلو میٹر رابطہ سڑک کی تعمیر کا عمل محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے شروع کیا گیا تھا لیکن اس رابطہ سڑک کو مکمل پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے کئی دیہاتوں بعد بھی مکمل نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سڑک کے زیر تحت آنے والی 4پنچایتوں کی عوام کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش تھی ۔عوام کی مشکلات اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی لاپراہی کو دیکھتے ہوئے 2020میں رابطہ سڑک کو محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد محکمہ کے اعلیٰ آفیسران با لخصوص جونیئر انجینئر صدام چو ہدری نے محنت و لگن کیساتھ کام کرتے ہوئے رابطہ سڑک کو 15ماہ میں کشادہ کر کے اس پر تار کول بھی بچھا دی گئی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے آفیسران و ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی مدد سے ملحقہ چار پنچایتوں کی عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔