طویل سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیر کے سکول، کالیج کھل گئے

سرینگر/وادی کشمیر میں تین ماہ کے زیادہ عرصہ کی سرمائی تعطیلات کے بعد تمام سکول اور کالیج سوموار کو کھل گئے۔

سکول چار مارچ کو کھلنے والے تھے تاہم موسم کی خرابی کے باعث تعطیلات میں توسیع کی گئی تھی۔

سرمائی تعطیلات گذشتہ سال ماہِ دسمبر سے جاری تھیں۔

آج صبح سکولی بچوں اور بچیوں کو وردیوں میں ملبوس سکول گاڑیوں کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ کالجوں میں بھی طالبان علم کا جوش و خروش دیدنی تھا۔