طوطا گلی ۔نکہ 8کلو میٹر سڑک پر 37برس بعد تارکول بچھانے کا عمل شروع

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے طوطا گلی تانکہ 8کلو میٹر سڑک پر 37برس کی طویل انتظار کے بعد محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے تار کول بچھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل سے عام لوگوں کا فائدہ پہنچے گا ۔غور طلب ہے کہ 8کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا عمل 1984میں محکمہ پی ڈبلیوڈی کی جانب سے شروع کیا گیا تھا لیکن کئی دہائیوں تک محکمہ کے زیر تحت رہنے کے باوجود بھی سڑک کو قابل آمد روفت ہی نہیں بنایا گیا تھا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے کئی مرتبہ سڑک کی تعمیر کے نام پر فنڈز ہڑپ لئے جبکہ اس پر تار کول بچھانے کیلئے ضلع انتظامیہ و متعلقہ محکمہ نے کبھی بھی سنجیدگی کیساتھ کام نہیں کیا تھا لیکن عوامی مانگ او ر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی نااہلی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اس رابطہ سڑک پر مالی برس 2019-20کے دوران محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر تحت منتقل کر دیا تھا جس کے بعد محکمہ کی جانب سے اس کی کشادگی حفاظتی باندھ اور نالیوں کا بندوبست کرنے کیساتھ ساتھ اب تارکول بچھانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے سابقہ چیف انجینئر ودیگر اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ جونیئر انجینئر صدام حسین چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلدازجلد اس پروجیکٹ کو مکمل کر کے مکینوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔