جموں //گور نمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر میں ’طلباء میں تحقیق کا فروغ‘کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔جموں وکشمیر سٹیٹ سائنس ،ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں 24طلباء نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔سیمینار کے افتتاح کے دوران اپنے خطاب میں کالج پرنسپل کوشال سموتراہ نے طلباء پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ وہ مختلف شعبوں میں تحقیق کریں تاکہ سماج کی بہتری کیلئے ہر ایک چیز کا تفصیلی تجزیہ کیا جاسکے ۔سیمینار کو دو تکنیکی سیشنوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے دوران طلباء اور سٹاف ممبران نے اپنے ہر شعبہ میں تحقیق کے اصولوں اور ان کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس موقعہ پر بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کر نے والے طلباء کو انعامات سے بھی نوزا گیا ۔
’طلباء میں تحقیق کے فروغ پرسیمینار منعقد
