طلاب کا تدریسی عملہ کی کمی کو لیکر احتجاج

ڈوڈہ //گورنمنٹ مڈل سکول گویلہ تحصیل کاہراہ کے طلاب نے سکول میںتدریسی عملہ کی قلت کو لیکر ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین میں طلاب کے والدین نے بھی شرکت کی اور تحصیل کاہراہ ہیڈ کوارٹر پرگندو۔ٹھاٹھری سڑک پر آمد و رفت میں خلل ڈالی۔ وہ سکول میں معقول  عملہ مہیا کرنے کیلئے سرکار اور محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔مظاہرین نے دھرنا دیکر گندو ۔ٹھاٹھری سڑک پر آمد و رفت میں خلل ڈالی۔بعد ازاں تحصیلدار کاہراہ اور زونل ایجوکیشن افسر بٹیاس جائے موقعہ پر پہنچ گئے،جنھوں نے مظاہرین کو سکول کے لئے معقول عملہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ہٹانے کے لئے راضی کیا۔