طغیانی سے کنزر چھانہ پورہ پُل کونقصان

ٹنگمرگ/ /نالہ فیروز پر اہم رابطہ پل کنزر چھانہ پورہ پل کو نقصان پہنچا جبکہ گونی پورہ واٹر سپلائی سکیم کٹ گئی۔ 17 برس سے زیر تعمیر رابطہ پل ،جو پچاس دیہات کو سرینگر گلمرگ شاہراہ کے ساتھ کنزر قصبے کے مقام پرجوڑتا ہے ،کو ایک سال قبل عارضی طور پر عوامی مطالبے کے بعد چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیاگیا تھا تاہم عوامی حلقوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ دو دہائیوںسے پل کی تعمیر مکمل نہیں ہورہی ہے جس کے سبب عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ ادھر نالہ فیروزپورہ میں طغیانی کی وجہ سے گونی پورہ وٹر سپلائی سکیم کٹ گئی ہے جس سے گونی پورہ۔ چھانہ پورہ و دیگر ملحقہ بستیوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں رہا ہے۔ واضح رہے ان بستیوں کو براہ راست نالہ سے ہی کسی فلٹریشن کے بغیر پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔